معاشی حالات سے تنگ نوجوان نے ٹرین تلے آکر خودکشی کرلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلو و معاشی حالات سے دِل برداشتہ نوجوان نے ٹرین تلے آکر خود کشی کرلی،پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔بتایا جاتا ہے کہ204چک کا رہائشی وقار ولد اصغر علی کمال ہوزری میں کام کرتا تھا اور چند روز سے معاشی و گھریلو حالات کی وجہ سے پریشان تھا’گذشتہ روز وہ گھر سے ڈیوٹی پر کمال ہوزری پر گیا اور کچھ دیر بعد ہوزری سے چھٹی لیکر جھمرہ روڈ پر منصورآباد والے قبرستان کے قریب ریلوے پٹڑی پر گھومتا رہا’موقع پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹرین آنے پر پٹڑی پر لیٹ گیا اور ٹرین اُسکے اُوپرسے گزر گئی اور وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہارگیا۔اِطلاع ملنے پر پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں