معاشی حالت سدھارنے کیلئے اصلاحات کی ضرورت ہے،شاہد رزاق سکا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستا ن کے سرپرست اعلی وصدرانجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ باد خواجہ شاہد رزاق سکانے کہا ہے ملک کی معاشی حالت سدھارنے کیلئے معاشی اصلاحات کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں بلاشبہ ملکی معیشت میں پنجاب ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے امیدہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نوازشریف معاشی بحالی کے عمل کو تیز کر نے کیلئے معاشی پالیسی سازی میں منتخب تاجر تنظیموں کے نمائندوں کو شامل کریں گی تاکہ معاشی استحکام کوجلد تقویت دی جاسکے خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ محب وطن تاجر انکے دست و بازو ہیں وہ متحدرہیں انشا اللہ ہر سطح پرانکے مسائل ہونگے یہ بات انہوں نے ینگ ٹریڈرز بھوانہ بازار کے صدر میاں عثمان کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی عشائیہ میں جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد،ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں ریاض شاہد، صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور،امیدوارPP115 میاں طاہر جمیل،چوہدری اعجاز احمد، چوہدری شاہد ندیم، ابوبکر پومی،حافظ یحی طارق، میا ں سرور میاں محمود، میاں ایوب، میاں عمران،میاں تیمور، میاں احمد، عمران مجید ملک، عبدالرحیم، زین، حارث، میاں عدنان احمد، میاں انوارالحق، میاں ضیا الحق، میاں یوسف، میاں عبدالرحمن، میاں معظم، میاں مزمل، میاں حافظ منیر، شیخ کاشف و دیگر تاجر رہنما شریک تھیجنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد،ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں ریاض شاہداور سہیل نیاز طور نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات کی خرابی کی بڑی وجہ اقتصادی و ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس کا حصول ہے جس نے پاکستان کو اس مقام پر لا کھڑا کیا ہے حکومت کو معاشی اورمالی معاملات کو بہتر بنانے کیلئے مشکل فیصلے لینے ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں