30

معاشی دلدل سے آہستہ آہستہ نکل رہے ہیں،شیری رحمان

اسلام آباد (بیوروچیف)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری اور سعودی عرب کی جانب سے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کرانے کے بعد معاشی استحکام کی توقع ہے، تحریک انصاف کی سابق حکومت نے پاکستان کیلئے جو معاشی دلدل پیدا کی تھی اس سے ہم آہستہ آہستہ نکل رہے ہیں،سابق حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے کی بھرپور کوشش کی ہے یہ نئی حکومت کیلئے ورثے میں ریکارڈ قرضہ جات اور عوام کیلئے شدید معاشی بحران چھوڑ کر گئے تھے، شیری رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف نے حکومت میں رہتے ہوئے آئی ایم ایف کے معاہدے کی خلافورزی کی تاکہ اتحادی حکومت کو معاشی عدم استحکام کا سامنہ کرنا پڑے، انہوں نے آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاڑ کرنے کیلئے ہر ممکن پروپیگنڈا کیا اور خط لکھے،تحریک انصاف کی نااہل حکومت نے ملکی معیشت کو جس نہج پر پہنچایا تھا اس سے نکلے میں ابھی بہت وقت لگے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں