معاشی و گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔بتایا جاتا ہے کہ جڑانوالہ کے رہائشی29سالہ شمعون ولد صفدر روزگار نہ ہونے کی وجہ سے پریشان تھا جس کے باعث گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا ، گذشتہ دنوں دوبارہ جھگڑا ہو گیا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔ حالت غیر ہونے پر اہل خانہ تشویشناک حالت میں ہسپتال لائے،جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سر توڑ کوشش کی لیکن دوران علاج وہ زندگی کی بازی ہار گیا ، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں