2

معذور افراد کو جلد سرٹیفکیٹس جاری کئے جائیں گے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) سوشل ویلفیئر تحصیل آفس کمالیہ کے زیر اہتمام تحصیل ہیڈکوا ر ٹر ہسپتال کمالیہ میں معذور افراد کے معذوری سرٹیفکیٹس کے اجرا کے لیے اسسمنٹ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایم ایس ڈاکٹر میاں عدیل عارف نے کی جبکہ دیگر ممبران میں ڈاکٹر حافظ حبیب الرحمن، خالد حسین اور میڈیکل سوشل آفیسر ارشد قادری شامل تھے۔اجلاس کے دوران 40 معذور افراد کا طبی معائنہ کیا گیا اور ان کے معذوری سرٹیفکیٹس کے اجرا کے لیے کارروائی مکمل کی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر میاں عدیل عارف نے بتایا کہ معذور افراد کو جلد سرٹیفکیٹس جاری کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں