معذور ذیابیطس کے مریضوں کو انکی دہلیز پر انسولین کی فراہمی

کمالیہ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے صحت عامہ کے ویژن کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ میں پہلی بار ٹی ایچ کیو سطح پر معذور ذیابیطس کے مریضوں کو انسولین ان کے گھروں میں فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو اور اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کی خصوصی ہدایات پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ ڈاکٹر میاں عدیل عارف نے اس پروگرام کا آغاز حاجی چوک کمالیہ میں معذور شہری رجب کو گھر پر شوگر چیک کر کے انسولین فراہم کر کے کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر میاں عدیل عارف نے کہا کہ یہ اقدام وزیر اعلی پنجاب کے اس ویژن کی عملی شکل ہے جس کے تحت خصوصی افراد کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تحصیل کمالیہ کے معذور ذیابیطس مریض 0314-6282510 پر رجسٹریشن کروا کر اس سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ روزانہ صبح 10 سے 12 بجے تک شناختی کارڈ بھیج کر آن لائن رجسٹریشن ممکن ہے ، جبکہ دوپہر ایک سے دو بجے تک رجسٹرڈ مریضوں کو ڈاکٹروں کی جانب سے آن لائن طبی مشورے اور مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔ایڈمن آفیسر علی تصارم، آئی ٹی انچارج ساجد اور اجمل بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ یہ پروگرام پنجاب حکومت کی جانب سے معذور اور بزرگ افراد کیلئے ایک انقلابی قدم ہے جو دیگر اضلاع کیلئے بھی ایک قابل تقلید ماڈل بن سکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں