48

معذور فوجی افسروں کیلئے سول سروس میں کوٹا مختص

اسلام آ باد (بیوروچیف)وزارت دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں زخمی اور معذور ہونے والے افسروں کیلئے سول سروس میں کوٹہ مانگ لیا ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سول سروس میں مسلح افواج کے افسروں کیلئے 10فیصد کوٹہ پہلے ہی موجود ہے جس کیلئے ایف پی ایس سی کے ذ ریعے تقرر ی کا میکانزم وضع کیا گیا ہے تاہم معذور افسروں کیلئے اس سے الگ اضافی کوٹہ مانگا گیا ۔ اضافی کوٹہ کی درخواست وزارت دفاع کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھے گئے خط میں کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں