معروف اداکارہ فضا علی نے شادی کر لی

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ و میزبان فضا علی نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے اعجاز خان کے ساتھ سادہ اور نجی تقریب میں نکاح کر لیا ہے۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر تصاویر شیئر کیں جن میں ان کے شوہر اور بیٹی بھی شامل ہیں۔ شادی کے بعد شیئر کی گئی تصاویر میں فضا علی کو سیاہ رنگ کے نیم رسمی لباس کے ساتھ بھورے رنگ کا کڑھائی والا دوپٹہ اوڑھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے شوہر اعجاز خان نے سادہ شلوار قمیض کے ساتھ سیاہ کوٹ زیب تن کیا۔فضا علی نے اپنے انداز کو پھولوں سے سجے ہیڈ پیس اور ہلکے زیورات سے مکمل کیا، جبکہ ان کے شوہر نے سفید پھولوں کا بروچ لگایا۔ دونوں نے اپنے ہاتھوں پر مہندی سے ایک دوسرے کے نام بھی لکھوائے۔فضا علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ41سال کی عمر میں اللہ نے مجھے وہ خوشی اور محبت عطا کی ہے جس کا میں انتظار کر رہی تھی، آج مجھے اپنا جیون ساتھی مل گیا، الحمدللہ۔انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ اب وہ اپنی شناخت میں نیا نام شامل کر رہی ہیں اور اب وہ صرف فضا علی نہیں بلکہ مسز اعجاز بھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں