معروف اداکارہ نے سونا کیسے دوسرے ملک اسمگل کیا؟

ممبئی (شوبز نیوز)جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ رانیا را کی 3 مارچ کو بنگلورو کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر گرفتاری نے انڈسٹری میں ہلچل مچا دی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رانیا را 12.86 کروڑ بھارتی روپے کی مالیت کا 14.2 کلو گرام سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی تھی۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (DRI) کے حکام کو اداکارہ کی دبئی سے آمد کے بارے میں لیڈ مل چکی تھی اور انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رانیا کو ائیر پورٹ پر ہی روک لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں