معروف اداکارہ کنگنا نے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم ایمرجنسی سے متعلق اپنے فیصلوں میں غلطی کا اعتراف کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں کنگنا نے اس بات کا اعتراف کیا کہ فلم کو سینما گھروں میں ریلیز کرنا ایک غلط فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ فلم کو آن لائن پلیٹ فارم پر ریلیز کرنا زیادہ بہتر ہوتا، کیونکہ موجودہ حالات میں وہ فلم کی سینما ریلیز میں تاخیر سے وہ خوفزدہ ہیں۔ایمرجنسی میں سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرنے والی کنگنا نے انکشاف کیا کہ سنٹرل بیورو آف فلم سرٹیفیکیشن(سی بی ایف سی)کئی ماہ سے فلم کی منظوری میں تاخیر کر رہا ہے، جس سے انہیں خدشہ ہے کہ فلم میں کیا کچھ حذف کر دیا جائے گا یا باقی رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز سنسر شپ کے مسائل سے بچنے کا بہترین حل ہوتا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں