معروف ادکارہ عتیقہ اوڈھو 58برس کی ہو گئیں

ٹھٹھہ صادق آباد(شوبز نیوز)پاکستان کی معروف ادکارہ عتیقہ اوڈھو نے زندگی کی58بہاریں دیکھ لیں۔اداکارہ عتیقہ اوڈھو 12فروری 1968ء کو کراچی میں پیدا ہوئیںانہوں نے پی ٹی وی سے اپنے فنی کیرئیر کا آغازانور مقصود کی معروف ٹی وی سیریز ستارہ اور مہر النساء سے کیاان کی معروف ترین ٹی وی سیریلز میں ” انگار وادی، نجات، کرچیاں، چاہتیں، ہمسفر، دشت، آن” اور دیگر قابل ذکر ہیں۔ عتیقہ اوڈھو نے متعدد فلموں میں بھی کام کیا جن میں ” جو ڈر گیا وہ مر گیا ،ممی اور مجھے چاند چاہیے ” شامل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں