معروف اینیمیٹڈ سیریز دی سمپسنز کے مصنف اسٹیو پیپون چل بسے

کینساس (شوبز نیوز)معروف اینیمیٹڈ سیریز دی سمپسنز کے ایمی ایوارڈ یافتہ مصنف اسٹیو پیپون اچانک68برس کی عمر میں چل بسے۔مصنف کی اہلیہ میری اسٹیفنسن نے انکی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ دو برسوں سے دل کی بیماری میں مبتلا تھے اور 3 مئی کو کنساس کے شہر پالا میں اپنے گھر کے پاس کے باہر اچانک اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔اسٹیو پیپون 19 مئی 1956 کو کنساس سٹی میسوری میں پیدا ہوئے، 1978 میں کنساس اسٹیٹ یونیورسٹی سے گریجویشن کے بعد وہ لاس اینجلس منتقل ہوئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں