معروف سٹیج اداکارہ دیدار ملتانی کی دوسری شادی، شوہر کون؟

لاہور (شوبز نیوز) معروف سٹیج اداکارہ اور ڈانسر دیدار ملتانی نے اپنی دوسری خفیہ شادی سے پردہ اٹھا دیا۔اداکارہ کاکہناہے کہ رواں سال عیدالاضحی کے فورا بعد خاموشی سے شادی کرلی تھی،تاہم اپنے شوہر کا نام اور شناخت ظاہر نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔دیدار ملتانی نے بتایا کہ ان کے شوہر ایک عرصے سے ان کے مداح تھے اور باقاعدگی سے تھیٹر میں ان کی پرفارمنس دیکھنے آیا کرتے تھے، تماثیل تھیٹر میں ہونے والے ایک ڈرامے کے بعد انہیں کسی ذریعے سے دیدار کا نمبر ملا، جس کے بعد دونوں کے درمیان رابطہ بڑھنا شروع ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں