معروف صنعتکار شیخ اشفاق احمد کی اہلیہ محترمہ انتقال کرگئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معروف صنعتکار سابق چیئرمین ڈرائی پورٹ ٹرسٹ’ سابق صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ اشفاق احمد کی اہلیہ اور ندیم اشفاق’ وسیم اشفاق کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں، (انا اﷲ وانا الیہ راجعون)۔ مرحومہ نیک سیرت’ ہمدرد’ شفیق اور درد دل رکھنے والی خاتون تھیں، مرحومہ کی نمازجنازہ آج 29جنوری بروز بدھ بعدازنماز ظہر پیپلزکالونی نمبر1 جامع مسجد ٹیکنیکل ہائی سکول میں ادا کی گئی۔ جس میں صنعتکاروں’ تاجروں’ کاروباری شخصیات’ مذہبی’ سماجی’ سیاسی تنظیموں کے عہدیداروں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک سمیت دیگر سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ خداوند کریم مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں