معروف گالفر ٹائیگر ووڈز کو فلوریڈا میں گرفتار کر لیا گیا

فلوریڈا(سپورٹس نیوز) معروف گالفر ٹائیگر ووڈز کو فلوریڈا میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹائیگر ووڈز پر فلوریڈا کے علاقے جیوپیٹر آئی لینڈ میں ایک کار حادثے میں ملوث ہونے کے بعد نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔امریکی پولیس کی جانب سے ٹائیگر ووڈز پر نشے کی حالت میں ڈرائیونگ، املاک کو نقصان پہنچانے اور قانونی ٹیسٹ دینے سے انکار کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں