معرکہ بدر میں نبی پاکۖ کے جانثاروں نے وفا کا حق ادا کیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)17 رمضان المبارک حق اور باطل کے درمیان فیصلے کا دن تھا ۔ 2 گھوڑے 6 زرہیں اور 8 تلواروں کے ساتھ ایک ہزار کے لشکر کا مقابلہ تاریخ انسانی کی ایک عجب داستان ہے ۔ معرکہ بدر میں نبی پاک ۖ کے جانثاروں نے اپنے آقا ومولیٰ کے ساتھ وفا کا حق ادا کیا ۔ جس کی مثال ناممکن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان صاحبزادہ پیر قاضی محمد فیض رسول حیدر رضوی چیئرمین تحریک اہلسنت پاکستان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصحاب بدر کی یاد میں پروگرام کا اصل مقصد ان کی تعلیمات اور نبی پاک ۖ کے ساتھ عشق ومحبت وفاداری کو عام کرتا ہے کہ رمضان کے مہینہ میں بے سروسامانی کے عالم میں اسلام کی سربلند کے لیے نبی پاک ۖ کے حکم کی تعمیل کا جو حق ادا کیا ۔ اس کو بطور نمونہ رہتی دنیاتک باقی رکھاجائے ۔ اس موقع پر شہداء پاکستان کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئی ۔اس موقع پر متولی آستانہ عالیہ محدث اعظم صاحبزادہ محمدعلی حیدر قادری علامہ مفتی لیاقت علی رضوی قاری غلام حیدر رضوی صاحبزادہ محمد عطاء اللہ رضوی مولانا حامد سلطان محمد اذلان الحق قادری شیخ محمداحسان علی گوگا ڈاکٹر محمد کاشف سید عمیر محمود کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں