معرکہ حق کی کامیابی پر جھمرہ میں یوم تشکر منایا گیا

چک جھمرہ (نامہ نگار) معرکہ حق میں پاک فوج کی شاندار تاریخی فتح پر پورے ملک کی طرح جھمرہ میں بھی یوم تشکر منایا گیا ضلعی جنرل سیکرٹری ٹکٹ ہولڈر این اے95ازاد علی تبسم اور اسسٹنٹ کمشنر زوہا باسط کی زیر قیادت ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سی او میونسپل کمیٹی ظفر چٹھ تحصیلدار رانا عرفان میونسپل افیسر محمد علی عرفان گجر تحصیل صدر مسلم لیگ ن افتخار گھمن سیکرٹری مرزا منظور بیگ اللہ رکھا ندیم سیٹ سلیم ملک افتخار شیخ عثمان ہیڈ ماسٹر محمد عرفان مرزا بابر رحمان میونسپل کمیٹی کا عملہ تاجر برادری کرسچن کمیونٹی سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی شرکا نے قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کیے جا رہے تھے ریلی کا اغاز میونسپل کمیٹی سے ہوا مین بازار سے ہوتی ہوئی ٹیلی فون ایکسچینج چوک میں اختتام پذیر ہوئی ریلی کے اختتام پر وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے لیے دعا مانگی گئی اور تاریخی فتح پر مٹھائی تقسیم کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں