46

معززین علاقہ کی مشاورت سے PP-100 میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دینگے ، خان بہادر ڈوگر ایم پی اے

جڑانوالہ(نامہ نگار) ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماں نے ملاقات کی اور صوبائی اسمبلی کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی،تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے نومنتخب ایم پی اے حلقہ پی پی 100 سردار خان بہادر ڈوگر سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماں شیخ ابوبکر،حاجی عطا ملک،محمد علی ناہرا ، ملک ملک مقصود و دیگران نے ملاقات کی اور صوبائی اسمبلی کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی ملاقات کے دوران ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر نے کہا کہ آپ جیسے مخلص کارکنان پارٹی کا سرمایہ و اثاثہ ہیں مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے حلقہ کی عوام نے جس محبت کا ثبوت دیا ہے اس پر وہ انکے مشکور ہیں عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا جائے گا ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان عوام دوستی کا ثبوت ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے وزیر اعظم میاں شہباز شریف پر غیر ملکی وزرا اعظم کا اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان دوبارہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا سردار خان بہادر ڈوگر کا کہنا تھا کہ حلقہ میں معززین علاقہ کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں