53

معصوم بچوں ، نہتے فلسطینیوں کا قتل عام روکنے میں امریکہ پھر رکاوٹ بن گیا

واشنگٹن، غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں انسانی بنیادوں پر غزہ میں جنگ بندی کیلئے پیش کی گئی قرارداد ویٹو کردی۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے سکیورٹی کونسل میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی قرارداد پر 15 میں سے 13 ارکان نے حمایت میں ووٹ دیا جبکہ برطانیہ غیر حاضر رہا۔علاوہ ازیں غزہ کے محصور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ہے’ اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 350 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے خان یونس، رفح، شجاعیہ اور نصائرت کے پناہ گزین کیمپوں سمیت 250 مقامات پر بمباری کی ہے۔7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 17 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کو زمینی آپریشن میں حماس کے القسام بریگیڈ کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے، غزہ کے زمینی آپریشن میں القسام فائٹرز کے ہاتھوں مزید دو اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں جس کے بعد غزہ میں زمینی آپریشن میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 91ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں