61

معصوم فلسلطینی بچوں ، شہریوں کے قتل عام کیلئے امریکہ بھی اسرائیل سے مل گیا

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ پر اسرائیل نے پانچویں روز بھی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق طیاروں نے گزشتہ رات غزہ میں200مقامات کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ہلاک 14 فوجیوں کی شناخت ظاہر کردی ہے جبکہ حماس کے حملے میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد170 ہوگئی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے حملے میں اب تک12سو سے زائد اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔علاوہ ازیں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں زخمیوں، اسپتالوں اور ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنانے کی اطلاعات سامنے آچکی ہیں۔دوسری جانب فلسطینیوں پر بمباری کے لیے امریکی اسلحے سے بھرا طیارہ بھی اسرائیل پہنچ گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ہتھیار جنوبی اسرائیل کے ایک ایئر بیس پر پہنچائے گئے تاہم ان کی اقسام کے حوالے سے فی الحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اسلحہ اہم فوجی کارروائیوں میں سہولت فراہم کرے گا۔ علاوہ ازیں اسرائیلی وزیرِ دفاع نے ایک بار پھر غزہ پر زمینی کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ حماس تبدیلی چاہتی ہے، اسے تبدیلی ملے گی۔اسرائیلی وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ غزہ پر فضائی حملے کے بعد زمینی کارروائی بھی کریں گے۔علاوہ ازیں غزہ پر اسرائیل نے پانچویں روز بھی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔حماس کے مطابق غزہ پر رات بھر کے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 30 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، اسرائیل نے رہائشی عمارتوں، مساجد، دکانوں اور فیکٹریوں کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج کے مطابق طیاروں نے گزشتہ رات غزہ میں 200 مقامات کو نشانہ بنایا جبکہ شمال میں آج صبح حماس کے 80 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں