فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاںضیاء الرحما ن نے کہا ہے کہ ملک دشمن وطن عزیز میں عدم استحکام پیدا کرنیکی گھناؤنی سازش کر رہا ہے، اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا سفا کیت کی انتہا ہے۔ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگرد ی کے واقعات قابل مذمت و قابل تشو یش ہیں۔دہشتگردوں کیخلاف کارر و ائی ناگزیر ہو چکی پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف ہزاروں قیمتی جا نوں کا نذرا نہ پیش کیا دہشتگردوں کے سہو لت کاروں کیخلاف نامکمل کارروائیاں دہشت گردی کا سبب ہوسکتی ہیں، حالیہ دہشتگردی کی وارداتوں میں بھا رت اور افغانستان کے ہاتھ کو خارج از امکان نہیں قرار دیا جاسکتا۔



