معمر رانا26فروری کو 52ویں سالگرہ منائینگے

لاہور (شوبز نیوز) نامور اداکارہ معمر رانا26فروری کو اپنی 52ویں سالگرہ منائیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق معمر رانا 26 فروری 1974 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور انہوںنے ابتدائی تعلیم بھی لاہور میں حاصل کی ۔معمر رانا کرکٹر بننے کی خواہش رکھتے تھے مگر قسمت ان کو شوبز کی دنیا میں لے آئی اور انہوں نے بطور اداکار فلم سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا ۔ پہلی فلم کے بعد وہ مسلسل فلم انڈسٹری کا حصہ رہے اور ان کی پنجابی زبان کی فلم ”چوڑیاں ” نے ریکارڈ ساز بزنس کیا ۔ معمر راناکو فلم انڈسٹری میں لانے کا سہرا سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان کے سر جاتا ہے جو اس وقت خود بھی فلموں میں بطور ہیرو کام کررہے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں