49

معمولی تلخ کلامی پرمخالفین کی فائرنگ سے نوجوان قتل

چک جھمرہ( نامہ نگار) تھانہ ساہیانوالہ کے نواحی گائوں میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ملزمان موقع سے فرار۔ واقع کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ کے نواحی گاں 126ر۔ب پہاڑنگ میں معمولی تلخ کلامی پر مشتعل افراد نے وحید نامی نوجوان پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا واقع کی اطلاع ملتے ہی زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، پولیس تھانہ ساہیانوالہ نے اس واقع پر کاروائی کا آغاز کردیا تاہم تاحال کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں