معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے بہن کو گولی مار دی

ساہیوال(نامہ نگار) نواحی گائوں کوڑے شاہ زیریں میں معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے 14سالہ بہن کریمہ شہزادی کو گولی مار دی۔ کریمہ شہزادی کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کر ادیا ہے۔واقعات کے مطابق اسی گائوں کے کاشتکار غلام مصطفی کے بیٹے علی بہادر کا معمولی بات پر چھوٹی بہن کریمہ شہزادی سے جھگڑا ہو گیاجو پسٹل لے آیا اور بہن کوگولی مار دی۔ جس سے وہ بے ہوش ہو کر گر گئی۔پولیس نورشاہ نے باپ غلام مصطفی کی مدعیت میں مقدمہ324ت پ علی بہادر کے خلاف درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم کو گرفتارکرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں