معمولی تلخ کلامی پر حجام نے باپ ‘بیٹی کو قتل کردیا

ڈجکوٹ (نامہ نگار ) حمام میں ہونے والی معمولی تلخی نے گھر اجاڑ دیا ، ڈجکوٹ کے نواحی گائوں چک نمبر 275ر،ب کا رہائشی عباس جٹ گائوں میں امین کے حمام میں شیو کرانے آیا اور تاخیر پر حجام سے تلخ کلامی کی ،جس پر مشتعل ہوکر حجام امین نے اپنے بھائی رمضان کے ہمراہ عباس جٹ اور اسکی بیٹی کو فائرنگ سے قتل کر دیا ڈجکوٹ میں افسوسناک واقعہ کے نتیجہ میں باپ بیٹی قتل ہوگئی ، حجام امین نے حمام میں بے عزتی کو دل پر لے لیا اور عباس جٹ کی حویلی میں جاکر فائرنگ کر دی فائرنگ کی زد میں آکر پچپن سالہ عباس جٹ اور اسکی بیٹی 20سالہ رخسانہ موقع پر جاں بحق ہو گئے پولیس نے موقع پر جاکر کاروائی شروع کر دی۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر ڈجکوٹ منتقل کر دیں ہیں اور مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ دہرے قتل سے گائوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں