معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ،ایک شخص قتل،دوسرا شدید زخمی

گوجرہ ( نامہ نگار) گوجرہ میںمعمولی تلخ کلامی پرفائرنگ ،ایک شخص قتل، ایک شدید زخمی ہو گیا ۔ ملزمان موقع سے فرارہو گئے۔ورثاء کا نعش چوک ریلوے پھاٹک پر نعش رکھ کر شدید احتجاج ،معلو م ہوا ہے کہ محلہ قا دری نیو پلا ٹ کا چالیس سا لہ محمد انور اور محمد بشارت اپنے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے تھے کہ چک نمبر 298 ج ب کا علی احسا ن ، محلہ نیو پلاٹ کے احسن عرف ٹوچ ، حافظ خا دم اور ذیشا ن عرف وکی دو مو ٹرسا ئیکلو ں پر سوار ہوکر آ گئے اور گا لی گلوچ کرتے ہو ئے فا ئرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں محمد انور اور محمد بشارت شدید زخمی ہو گئے ملزما ن فائرنگ کر تے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے شدید زخمو ں کی تاب نہ لا تے ہوئے محمد انور موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ زخمی محمد بشارت کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل گوجرہ منتقل کیا گیا جہا ں پر اسکو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے دجہ عناد یہ ہے کہ دونو ں فریقین کے لڑکو ں میں تلخ کلا می ہو ئی تھی جس کے بعد ملزما ن باہم مشورہ ہو کر آ ئے اطلا ع ملنے پر سٹی پولیس گوجرہ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعش تحویل میں لے کر ضروری کا رروائی کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل منتقل کر دی ۔ اطلا ع ملنے پر محمد انور کے ورثا ہسپتا ل پہنچ گئے اور نعش جھنگ روڈ پر رکھ کر جھنگ روڈ بلا ک کر دی بعدازا ں نعش لے کر ریلوے پھا ٹک چوک پہنچ گئے اور ٹا ئر جلا کر شدید احتجا ج کرتے ہوئے سڑک بلا ک کر دی جس سے ٹریفک کی روا نی بھی بری طرح متا ثر ہو ئی احتجا ج کی اطلا ع ملنے پر پولیس کے اعلی حکا م موقع پر پہنچ گئے اور ورثا سے مذ اکرات کرتے ہوئے ملزما ن کی جلد گرفتاری کا یقین دلا یا جس کے بعد مظاہرین منشر ہو گئے سٹی پولیس گوجرہ نے ملزما ن کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو ملزما ن کی گرفتاری کیلئے چھاپے ما ر رہی ہیں تا حا ل کسی گرفتاری کی اطلا ع نہیں مل سکی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں