معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی

گوجرہ(نامہ نگار)معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے ایک شخص کوشدید زخمی کر دیاگیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر424ج ب عابد اپنے بھتیجے اساد اللہ کی دکان کریانہ پر موجود تھاکہ اس دوران گائوں کے فرحان اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ مسلح پسٹل آگیاجس نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میںعابد شدید زخمی ہو گیا ملزمان موقع سے فرارہو گئے ۔زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دیاگیاجہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔فریقین میںچند روز قبل معمولی تلخ کلامی بیان کی جاتی ہے۔تھانہ صدر پولیس گوجرہ مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں