معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے چچا بھتیجا قتل

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) معمولی تلخ کلامی پر نوجوان نے فائرنگ کر کے چچا بھتیجا کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گائوں چک302گ ب بھٹی چک میں واقعہ پیش آیا۔ملزم لیاقت نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے نوجوان عمر حیات اور اس کے 5سالہ بھیجے کو قتل اور ایک شخص کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردیئے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں اور زخمی کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں