معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ’5افراد لہولہان

جڑانوالہ (نامہ نگار) معمولی تلخ کلامی پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے5افراد کو زخمی کر دیا وقوعہ تھانہ روڈالہ روڈ کی حدود میں پیش آیا، تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی علاقہ گھونی جھال کے قریب معمولی تلخ کلامی پر مسلح افراد احمد علی،اللہ یار،علی حسن،غفار، اظہار وغیرہ ساکن 363گ ب نے فائرنگ کرکے احسان،اویس،منور حسین،شیر وقاص،اعجاز کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع پر پولیس تھانہ روڈالہ روڈ نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں انکی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے تاہم پولیس نے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں