معمولی تلخ کلامی پر مسلح افراد کا3افراد پر تشدد

گوجرہ(نامہ نگار)معمولی تلخ کلامی پر ڈنڈوں اور دانتری سے حملہ کر کے تین افراد کو شدیدزخمی کر دیاگیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر 278 رب کے طارق ،عثمان اور شہباز کو عابد وغیرہ نے معمولی تلخ کلامی پر ڈنڈوں اور دانتری سے وار کر کے شدید زخمی کر دیا ۔اورملزمان موقع سے فرارہو گئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔وجہ عناد فریقین میں گندم کی کٹائی کے معاملہ پر تنازعہ بیان کیا جاتا ہے۔تھانہ صدر پولیس گوجرہ مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں