معمولی تلخ کلامی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے شہری قتل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھنگ بازار کے علاقہ بائو والا میں معمولی تلخ کلامی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے قاتلوں سفیان’ ذیشان اور شاہد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق 220 رب بائو والا کی رہائشی رابعہ ساجد نے بتایا کہ اس کا خاوند 42سالہ ساجد اقبال ولد عبدالمجید کام کاج کے سلسلہ میں سیف اﷲ ڈوگر کی حویلی کی طرف جا رہا تھا کہ جب وہ سابق نائب ناظم ڈاکٹر انور کے گھر کے سامنے پہنچا تو مذکورہ ملزمان کے ساتھ کسی بات پر معمولی تلخ کلامی ہو گئی جس پر ملزمان سفیان وغیرہ نے فائرنگ کر کے ساجد اقبال کو بری طرح زخمی کر دیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جار ہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں