معمولی تلخ کلامی پر چوکیدار کو قتل کرنیوالا حولی مالک گرفتار

جڑانوالہ (نامہ نگار) پولیس نے چوکیدار کے قتل میں ملوث حویلی مالک کو حراست میں لے لیا،تفصیلات کے مطابق 3 دن قبل تھانہ بچیانہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ چک نمبر 563 گ ب میں چوکیدار وارث کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے جس پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا تھا چوکیدار کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد نے ایس پی ٹائون جڑانوالہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس پر انچارج انوسٹیگیشن سب انسپکٹر رانا طاہر نے ابتدائی تفتیش کے دوران حویلی مالک آصف سے پوچھ گچھ کی تو حویلی مالک نے مبینہ طور پر قتل کرنے کا اعتراف کیا جس پر پولیس تھانہ بچیانہ نے مقتول وارث کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا انچارج انوسٹیگیشن سب انسپکٹر رانا طاہر کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث حویلی مالک آصف کی مقتول کیساتھ معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی اسی رنجش پر اس نے وارث کو قتل کیا اور حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی،سی پی او فیصل آباد نے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کی گرفتاری پر پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں