2

معمولی تلخ کلامی پر ہمسایہ نے چھریوں کے وار کرکے چوک میں5بچوں کے باپ کو قتل کردیا

جڑانوالہ (نامہ نگار) 2مختلف واقعات میں معمولی تلخ کلامی پر ہمسایہ نے چھریوں کے وار کرکے چوک میں 5بچوں کے باپ کو قتل کر دیا،حویلی کے قریب سے 60سالہ شخص کی لاش برآمد،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود محلہ اسلام پورہ کے رہائشی رکشہ ڈرائیور نعیم ولد اشرف کی 2روز قبل اپنے پروسٹی شہزاد خاں کیساتھ معمولی تلخ کلامی ہوئی اسی رنجش پر نعیم نے چوک میں چھریوں کے پے در پے وار کرکے اپنے ہمسایہ شہزاد خاں کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا اطلاع پر ایس پی ٹائون ضیاء الحق اور ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے پولیس نے قاتل کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی جبکہ دوسرے واقعہ میں تھانہ بلوچنی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ چک نمبر 57ر-ب چھوٹے راجہ والا کے قریب 60سالہ شخص کی لاش پڑی ہوئی ہے اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ بلوچنی نے پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا پولیس کے مطابق 60 سالہ متوفی نذر عباس حافظ آباد کا رہائشی تھا اور عرصہ 10سال سے چک نمبر 57ر-ب میں لوگوں کے گھروں میں کام کرتا تھا گزشتہ روز کھانا کھانے کے بعد خضر حیات وٹو کی ڈھاری پر سونے گیا اور صبح مردہ حالت میں پایا گیا ہے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں