معمولی تنازعہ پر نوجوان نے فائرنگ کرکے چچا کو قتل کر ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ رحمے شاہ میں چارہ کاٹنے کے تنازعہ پر بھتیجے نے فائرنگ کر کے چچا کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل بھتیجے کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 45سالہ اصغر علی کھیتوں میں چارہ کاٹ رہا تھا کہ وہاں پر اس کا بھتیجا نجف علی آ گیا، چارہ کاٹتے ہوئے ان کی آپس میں تلخ کلامی ہو گئی تو بھتیجے نجف نے طیش میں آ کر چچا اصغر علی کو گولیاں مار کر فرار ہو گیا، فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ موقع پر پہنچے تو محمد اصغر خون میں لت پت پڑا تھا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قاتل نجف کو مختلف مقامات پر چھاپے مار کر گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں