24

معمولی تنازعہ پر6افراد کی گھرکے گیٹ پرفائرنگ

گوجرہ (نامہ نگار)معمولی تنازعہ پر نصف درجن افراد کی گھر پر فائرنگ گیٹ چھلنی کر دیا۔ معلو م ہوا ہے کہ محلہ نئی منڈی کا محمد اصغر گھر پر موجود تھا کہ عزیز وغیرہ چھ افراد مسلح ہو کر ا گئے اور گھر پر سیدھی فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں اہل خا نہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ فائرنگ کے باعث دو لا کھ روپے مالیتی گیٹ تبا ہ ہو گیاملزما ن موقع سے فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گئے اطلاع ملنے پر سٹی پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کرکے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں