معمولی تنازع پر نوجوان نے کزن کو قتل کر دیا

گوجرہ(نامہ نگار)نواحی گائوں میں معمولی تنازعہ پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیاگیا۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر90ج ب ٹھرو کے ڈاکٹر اعجاز کا اپنے کزن محسن سے کسی بات پر معمولی جھگڑا ہو گیاجس پر محسن نے ڈاکٹر اعجاز پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ ملزم موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا۔زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں سے مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا جہاں وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاںبحق ہو گیا اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے اس کی نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں