معمولی جھگڑا،دوستوں نے زہر دیکر دوست کو مار ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ سول لائن کے علاقہ اسلام نگر میں دوستوں نے گھر سے بلا کر دوست کو زہر دیکر مار ڈالا’ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں آصف وغیرہ کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق اسلام نگر ٹوانہ چوک کے رہائشی فرقان نے بتایا کہ اسکے بھائی فیصل کو اس کے دوست آصف عرف جمبو وغیرہ گھر سے بلا کر ساتھ لے گئے اور نامعلوم مقام پر لے جا کر جوس میں زہر ملا کر پلایا اور اس کی جیب سے رقوم نکال کر لے گئے۔ متاثرہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔ بعدازاں پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں