معمولی جھگڑا پر مسلح افراد کی فائرنگ،1بھائی قتل،دوسرا بھائی اور باپ لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ نشاط آباد کے علاقہ سلطان نگر میں معمولی جھگڑے پر مشتعل افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل جبکہ اس کا بھائی اور والد لہولہان ہو گئے، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ نشاط آباد کے علاقہ سلطان نگر کے رہائشی ادریس کے گھر کے سامنے گندے پانی کی نالی گزر رہی تھی، گندا پانی باہر آنے پر ادریس کے بیٹوں ابوہریرہ اور طلحہ نے نالی کھولنے لگے تو ہمسائے ملزم خالد وغیرہ سے جھگڑا ہو گیا تو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے محمد ادریس اور اسکے بیٹے ابوہریرہ اور طلحہ بری طرح زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر ابوہریرہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں