60

معمولی جھگڑے پرمسلح افراد کی فائرنگ سے باپ قتل ، بیٹا زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ٹھیکری والہ کے علاقہ 74 ج ب میں معمولی جھگڑے پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے باپ کو قتل اور بیٹے کو بری طرح زخمی کر دیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ آج صبح تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ 74 ج ب میں سعید کا ملزمان رانا عمر وغیرہ سے معمولی جھگڑا ہوا تو مبینہ ملزمان رانا عمر وغیرہ نے فائرنگ کر کے سعید اور اس کے جواں سالہ بیٹے شہروز کو گولیاں مار کر بری طرح زخمی کر دیا اور ہوائی فائرنگ کر کے خوف وہراس پھیلا دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ سعید احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ جبکہ اس کے بیٹے شہروز کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں