معمولی جھگڑے پر باپ قتل،بیٹا زخمی،نوجوان کی گلہ کٹی نعش برآمد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)معمولی جھگڑے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ قتل بیٹا زخمی جبکہ نوجوان کی گلہ کٹی نعش برآمد،پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی’ تھانہ صدر کے علاقہ79گ ب میں معمولی جھگڑے پر دو فریقوں عاشق علی اور ممتاز عرف کاکا کے درمیان معمولی جھگڑا ہوا تو دونوں فریقوں نے پہلے ایک دوسرے پر خشت باری کر کی۔ بعد ازاں ملزمان ممتاز عرف کاکا اور معیز نے فائرنگ کر دی گولیاں لگنے سے 55سالہ عاشق علی اور اس کا بیٹا عبداللہ زخمی ہو گئے جبکہ دوسرے فریق کے ممتاز بھی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ زخمیوں ہسپتال پہنچایا جہاں پر عاشق علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جبکہ ساہیانوالہ کے علاقہ142ر۔ب کے فاضل نے بتایا کہ اس کا جواں سالہ بیٹا عدنان گھر سے نماز پڑھنے گیا واپس نہ آیا۔ 23چک کے قریب مکان کے باتھ روم سے عدنان کی گردن کٹی نعش پڑی تھی جسے نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں