3

معمولی جھگڑے پر دوستوں نے دوست کو آگ لگا دی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ محلہ عثمان غنی میں معمولی جھگڑے پر دوستوں نے دوست کو آگ لگا دی، جسے تشویشنا ک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کامران کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ محلہ عثمان غنی میں اظہر اور کامران کے درمیان رقم کے لین دین کا معاملہ چل رہا تھا، گزشتہ روز دونوں میں تلخ کلامی ہوئی تو ملزم کامران نے طیش میں آ کر تیل ڈال کر اظہر کو آگ لگا دی، جسکی وجہ سے وہ بری طرح جھلس گیا، اظہر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ تاہم اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ غلام محمد آباد مظہر عرفان نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کامران کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں