معمولی جھگڑے پر دوست نے فائرنگ کرکے دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) معمولی جھگڑے پر مشتعل دوست نے دوست کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ ایئر پور ٹ کے علاقہ66ج ب کے رہائشی زوہیب ولد بابر حسین کا اپنے دوست ذیشان وغیرہ سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا تو مشتعل ملزمان ذیشان وغیرہ فائرنگ کر کے بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے،مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ قاتلوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں