معمولی جھگڑے پر فائرنگ’ باپ قتل’ بیٹا زخمی

گوجرہ(نامہ نگار)معمولی جھگڑے پر فائرنگ کرکے باپ کو قتل جبکہ بیٹے کو شدید زخمی کر دیا ۔ معلوم ہواہے کہ محلہ رسول پورہ گوجرہ کاعمر حیات اپنے بیٹے ہارون مویشیوں کیلئے چارہ لے کرگھر کی طرف جا رہے تھے کہ محلہ کے عمران اور زبیر وغیرہ کے ساتھ معمولی جھگڑاہو گیا جس پر ملزمان نے باپ بیٹے پرآتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدیدزخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کیاگیاجہاں پر شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے عمر حیات جاں بحق ہو گیا جبکہ شدید زخمی ہارون کو ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد مخدوش حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیاگیاہے جہاں پر اس کی حالت مخدوش بیان کی جاتی ہے ۔ملزمان موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس گوجرہ نے مقتول کی نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں