معمولی جھگڑے پر مسلح افراد کا دو افراد پر تشدد

گوجرہ(نامہ نگار)معمولی جھگڑے پر ڈنڈوں سوٹوں اور اسلحہ سے مسلح افرادنے دو افرادکوتشدد کا نشانہ بناتے ہو ئے شدید زخمی کر دیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر360ج ب کا سجاداور علی موٹر سائیکل پر سوار گائوں کی طرف جا رہے تھے کہ گائوں کے قریب ڈنڈوں سوٹوں اور اسلحہ سے مسلح نبیل وغیرہ نے ان کو روک لیااوران پر حملہ آور ہو کر تشددکا نشانہ بناڈالاجس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔اور ملزمان موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے وجہ عناد سابقہ معمولی تلخ کلامی بیان کی جاتی ہے۔ صدر پولیس گوجرہ ملزمان کی تلاش میں مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں