معمولی جھگڑے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ مرضی پورہ میں معمولی جھگڑے پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کوموت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں شانی وغیرہ کی تلاش شروع کردی ، بتایا جاتا ہے کہ مرضی پورہ محلہ حسین آباد گلی نمبر4کا رہائشی محمد عمر ولد شاہد صدیق بٹ کا محلہ دار شانی شاہ وغیرہ سے معمولی جھگڑا ہوا تھا، گذشتہ شب وہ گھر سے سودا سلف لینے نکلا تو راستے میں مشتعل افراد نے گھیر لیا اور دوبارہ تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے محمد عمر کو بری طرح زخمی کر کے موقع سے فرار ہو گئے۔ مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔تاہم اطلاع ملتے ہی پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلو ں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں