5

معمولی جھگڑے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معمولی جھگڑے پر مشتعل افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ ٹھیکری والہ کے علاقہ 276 ج ب کے رہائشی عبدالغفار نے بتایا کہ معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان عمران’ فیصل وغیرہ نے فائرنگ کر کے اس کے بھائی آصف ستار کو زخمی کر دیا، ملزمان ہوائی فائرنگ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ مضروب کو ہسپتال پہنچایا، جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں