معمولی جھگڑے پر مشتعل نوجوان نے ہم زلف کو موت کے گھاٹ اتار دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ لکڑ منڈی کے قریب معمولی جھگڑے پر مشتعل نوجوان نے فائرنگ کر کے ہم زلف کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل کی تلاش شروع کر دی۔بتایا جاتا ہے کہ جھنگ روڈ لکڑ منڈی کے رہاشئی قربان کا اپنے ہم زلف ذیشان عرف شانی سے کسی بات پر معمولی جھگڑا ہو گیا تو تلخ کلامی ہونے پر مشتعل ملزم ذیشان عرف شانی نے گھر کے باہر نکلتے ہی اپنے ہم زلف قربان کو گولیاں مار کر بری طرح زخمی کر دیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل ذیشان عرف شان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں