معمولی مذا ق پر مشتعل نوجوان نے 4سالہ کزن کو گلا دبا کر مارڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ سلیمانیہ کالونی سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونیوالی 4سالہ عنائیہ کی نعش مل گئی’ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے قاتل کو قابو کر کے اس کی نشاندہی پر سیم نالے سے کم سن بچی کی نعش بازیاب کر لی’ علاقہ میں کہرام برپا۔ معلوم ہوا ہے کہ گلی نمبر6 سلیمانیہ کالونی کے رہائشی محمد دانش کی 4سالہ بیٹی عنائیہ گزشتہ شام گھر کے باہر سے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی، جس پر غلام محمد آباد پولیس نے فوری طور پر مغویہ بچی کے دادا محمد امتیاز ولد محمد نواز کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف زیردفعہ 363 ت پ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا۔ ایس ایچ او غلام محمد آباد شہزاد یوسف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد حاصل کی۔ اس دوران پولیس نے مغویہ عنائیہ کے چودہ سالہ احسان کو ایک موٹرسائیکل پر آتے اور پھر 4سالہ عنائیہ کو اپنے ساتھ بیٹھا کر لے جاتے ہوئے دیکھ لیا۔ جس پر پولیس نے 14سالہ احسان کو شامل تفتیش کیا تو جس نے ابتداء میں ہی بتا دیا کہ 4سالہ عنائیہ اس کے ساتھ بدتمیزی کرتی تھی، مذاق مذاق میں اسے گالی نکال دیتی تھی، جس پر اس نے عنائیہ کو اغواء کیا اور سیم نالے کے نزدیک لے جا کر گلہ دبا کر عنائیہ کو موت کی نیند سلا دیا اور نعش سیم نالہ میں پھینک دی، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دی۔ اس کیس کے حوالے سے سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر آج SP لائلپور ٹائون کے آفس میں پریس کانفرنس کر کے اہم معلومات میڈیا کو پہنچائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں