معیاری سٹیج ڈرامے بنانا وقت کی ضرورت ہے’ نسیم وکی

لاہور(شوبز نیوز) کامیڈین و اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ معیاری سٹیج ڈرامے بنانے کی ضرورت ہے، ہمیں سٹیج کی ترقی کے لئے روایتی طریقے چھوڑ کر جدت کو اپنانا ہوگا۔ محفل تھیٹر میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سٹیج ڈرامے کا سیٹ کہانی کے مطابق ہونا لازمی ہے ، سٹیج ڈرامے کا سیٹ سکرپٹ کے مطابق نہ بنایا جائے تو سامنے بیٹھے لوگوں کو کہانی کی سمجھ نہیں آتی اور نہ ہی مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔نسیم وکی نے کہا کہ آج کل ایک ہی سیٹ پر درجنوں ڈرامے پیش کئے جارہے ہیں جس سے ناظرین میں نئے ڈراموں کو لے کر اتنا جوش و جذبہ دیکھنے میں نہیں ملتا۔نسیم وکی نے کہا کہ جب سے انہوں نے بطور ہدایتکار کام شروع کیا ہے وہ اپنے ہر ڈرامے کے اسکرپٹ کے مطابق سیٹ تبدیل کرتے ہیں جس سے نہ صرف اچھا تاثر ملتاہے بلکہ ہال میں بیٹھ کر ڈرامہ دیکھنے والوں کو کہانی کی بھی سمجھ آتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں