18

معیشت بحالی کیلئے ٹیکس وصولی میں اضافہ لازمی قرار

اسلام آباد(بیوروچیف)عالمی بینک نے پاکستان سے معاشی مسائل کے حل کیلئے ٹیکس بیس بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔عالمی بینک نے پاکستان ڈویلمپنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کردی۔ عالمی بینک نے اپنی رپورٹمیں کہا ہے حکومت پاکستان ٹیکسز کا نظام بہتر،اسٹرکچر سادہ اور آسان بنائے، زرعی، ری ٹیل اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے ٹیکس وصولی اور مختلف شعبوں کو دی جانے والی ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے، سبسڈیز کو ختم یا ان میں واضح کمی پر بھی زور دیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے پاکستان کی 40 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے، اور وسط مدت تک اس شرح میں کمی آنے کوئی امکان نہیں، عالمی بینک کا کہنا ہے معیشت میں ریاست کا کردار کم اور نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائے، وسائل کے بہتر استعمال کیلئے ٹریژری سنگل اکاونٹ پر عمل درآمد پر زور بھی دیا گیا ہے۔کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہیسن نے پاکستان میں ایس آئی ایف سی کا قیام خوش آئند اقرار دیا۔ کہا دنیا بھرمیں ایسے خصوصی ادارے قائم ہیں۔ امید ظاہر کی کہ ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دورکرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں